Add Poetry

جو کبھی چمپا ، چنبیلی ، رات کی رانی لگی

Poet: Anwar Kazimi By: Anwar Kazimi, mississauga, Canada

 جو کبھی چمپا ، چنبیلی ، رات کی رانی لگی
آج جب وہ پاس سے گزری تو انجانی لگی

ہو کے کچھ محتاط اُس نے صرف اتنا ہی کہا
شکل صورت آ پکی کچھ جانی پہچانی لگی

ہم سمجھتے تھے کہ بس ہم پر ہے سب دیوانہ پن
بات جب نکلی تو وہ لڑ کی بھی دیوانی لگی

جاتے جاتے اُسکا وہ مڑ مڑ کے پیچھے دیکھنا
دید کے قابل ہمیں خود اپنی حیرانی لگی

ہم نے تو عرصہ ہوا صحرا نوردی چھوڑ دی
دشت سے اچھی ہمیں اِس دل کی ویرانی لگی
 

Rate it:
Views: 411
05 Jan, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets