جو کسی کے عشق میں فناہو جاتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جو کسی کےعشق میں فنا ہو جاتاہے
اس کے لیےدرد بھی دوا ہوجاتا ہے

کسی سےسچا عشق کرنےوالاانسان
محبوب کی ہستی میں فنا ہو جاتا ہے

ایک بارجو بھی جام عشق پی لیتا ہے
پھر وہ قطرے سےدریا ہو جاتا ہے

عاشق کونہ خوف دنیا نہ ڈرزمانےکا
وہ بندہ کچھ اتنا قریب خدا ہوجاتاہے

عشق حقیقی نئی زندگی بخشتا ہےاصغر
کون کہتا ہےعشق میں عاشق تباہ ہوجاتا

Rate it:
Views: 364
09 Feb, 2012