جواں رکھے مجھے ہر پل وہ حُسنِ یار ماشاء اﷲ
Poet: Ishtiaq Ahmed Yaad By: Ishtiaq Ahmed Yaad, Gilgitجواں رکھے مجھے ہر پل وہ حُسنِ یار ماشاء اﷲ
نشیلے نین جاناں کے ، لب و رُخسار ماشاء اﷲ
چمکتا ہے ترے ماتھے کا جُھومر چاند کے جیسے
کلائی کے حسیں کنگن ، گلے کا ہار ماشاء اﷲ
عبادت جان کر چہرہ تمہارا دیکھتا ہوں میں
ہیں رنگ و روپ مثل ِ گُل، ترا دیدار ماشاء اﷲ
زمانے کی نظر تو جا کے ٹھہری مونا لیزا پر
مری نظروں سے دیکھو تو مر ا دلدار ماشاء اﷲ
تم اپنے دل کی بستی کا بنا ڈالو مجھے مالی
تری بستی کے رنگ و بُو ، گُل و گُلزار ماشاء اﷲ
کِھلے جیسے مہکتی اک کلی شبنم کے گرنے سے
سویرے اس طرح ہونا ترا بیدار ماشاء اﷲ
لِپٹ کر اِن سے مرنے کی بڑی خواہش ہے اب میری
مرے محبوب کے گھر کے درو دیوار ماشاء اﷲ
بُھلایا ہے زمانے نے محبت کے سبھی قصّے
ہر اِک اب کہہ رہا ہے ، ہے تمہارا پیار ماشاء اﷲ
جنونِ عشق و مستی کے نشے میں چُور ر وز و شب
ہوائے شوخ میں رقصاں ہے میرا یار ماشاء اﷲ
حصولِ منزلِ عشق و محبت کے لئے ناصح
سرِ مقتل جو ہو جائے تو وہ اقرار ماشاء اﷲ
میں کورا ہوں سُخن میں اے مری جانِ غزل لیکن
لکھے ہیں میں نے تیرے نام پر اشعار ماشاء اﷲ
رُخِ زیبا پہ ٹکتی ہے نظر اب ہر کسی کی یاد
جبھی تو روز کہتا ہوں اُسے سو بار ماشاء اﷲ
میرے دل کو ہر لمحہ تیرے ہونے کا خیال آتا ہے
تیری خوشبو سے مہک جاتا ہے ہر خواب میرا
رات کے بعد بھی ایک سہنا خواب سا حال آتا ہے
میں نے چھوا جو تیرے ہاتھ کو دھیرے سے کبھی
ساری دنیا سے الگ تلگ جدا سا ایک کمال آتا ہے
تو جو دیکھے تو ٹھہر جائے زمانہ جیسے
تیری آنکھوں میں عجب سا یہ جلال آتا ہے
میرے ہونٹوں پہ فقط نام تمہارا ہی رہے
دل کے آنگن میں یہی ایک سوال آتا ہے
کہہ رہا ہے یہ محبت سے دھڑکتا ہوا دل
تجھ سے جینا ہی مسعود کو کمال آتا ہے
یہ خوف دِل کے اَندھیروں میں ہی رہتا ہے
یہ دِل عذابِ زمانہ سہے تو سہتا ہے
ہر ایک زَخم مگر خاموشی سے رہتا ہے
میں اَپنی ذات سے اَکثر سوال کرتا ہوں
جو جُرم تھا وہ مِری خامشی میں رہتا ہے
یہ دِل شکستہ کئی موسموں سے تَنہا ہے
تِرا خیال سدا ساتھ ساتھ رہتا ہے
کبھی سکوت ہی آواز بن کے بول اُٹھے
یہ شور بھی دلِ تنہا میں ہی رہتا ہے
یہ دِل زمانے کے ہاتھوں بہت پگھلتا ہے
مگر یہ درد بھی سینے میں ہی رہتا ہے
ہزار زَخم سہے، مُسکرا کے جینے کا
یہ حوصلہ بھی عجب آدمی میں رہتا ہے
مظہرؔ یہ درد کی دولت ہے بس یہی حاصل
جو دِل کے ساتھ رہے، دِل کے ساتھ رہتا ہے






