جو شخص میرےدشت جاں میں رہتا ہے
وہ ہر گھڑی حفظ و ایماں میں رہتا ہے
ایک پل بھی مجھےتنہاہونےنہیں دیتا
میرے ساتھ غم دوراں میں رہتا ہے
کوئی اور اسے دیکھ نہیں سکتا
وہ میرےدل کےآشیاں میں رہتاہے
ہم دونوں کی ایک ہی منزل ہے
وہ میرےساتھ ہرکارواں میں رہتاہے
میں اسےبھولوں تو میرادم نکل جائے
وہ میری سانسوں کےدرمیاں میں رہتا ہے