Add Poetry

جڑاہےجب سےمرانام تیرے نام کے ساتھ

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 جڑا ہے جب سے مرا نام تیرے نام کے ساتھ
مرے رقیب بھی ملتے ہیں احترام کے ساتھ

نظر کے تیر ہیں خنجر بھی ہیں اداؤ ں کے
ارادہ قتل کا ہے پورے انتظا م کے ساتھ

جلے گی شمع سجائیں گے بزم جام و سبو
معاہدہ یہ پرانا ہے میرا شا م کے ساتھ

ہمارا پیار ہے پتھر کو موم کر دے گا
حیات ساری کٹی اس خیال خام کے ساتھ

حسن وہ کھل کے رقیبوں سے ملتے رہتے ہیں
تکلفات ہیں سارے اسی غلا م کے ساتھ

Rate it:
Views: 908
25 Sep, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets