میرے دل میں محبت کے ارمانوں کو جگایا تم نے
میں بہت اکیلی تھی، مجھے اپنا بنایا تم نے
تیرا پیار ہی اب تو میرے جینے کا سہارا ہے
بے کیف زندگی کو خوشیوں سے مہکایا تم نے
دل کی دھڑکنوں کو جیسے دھڑکنے کا سلیقہ آیا
جینا بس جینا تھا، جیون میں جینا سکھایا تم نے