جیون کا تم سنگیت ہو
تم زندگی تم بندگی تم روشنی
تم تازگی تم ہر خوشی تم پیارہو
تم پریت ہو من ِمیت ہو
آنکھوں میں تم یادوں میں تم
سانسوں میں تم آہوں میں تم
نیندوں میں تم خوابوں میں تم
تم ہو میری ہر بات میں
تم ہو میرے دن رات میں
تم صبح میں تم شام میں
تم سوچ میں تم کام میں
میرے لئے پانا بھی تم
میرے لئے کھونا بھی تم
میرے لئے ہنسنا بھی تم
میرے لئے رونا بھی تم
اور جاگنا سونا بھی تم
جاؤں کہیں دیکھوں کہیں
تم ہو وہاں تم ہو وہی
کیسے بتاؤں میں تمہیں
تم بن تو میں کچھ بھی نہیں
کیسے بتائوں میں تمھیں
میرے لئے تم کون ہو
یہ جو تمھارا روپ ہے
یہ زندگی کی دھوپ ہے
چندن سے ترشا ہے بدن
بہتی ہے جسم ایک اگن
یہ شوخیاں یہ مستیاں
تم کو ہواؤں سے ملیں
زلفیں گھٹاؤں سے ملیں
ہونٹوں میں کلیاں کھل گئیں
آنکھوں کو جھیلیں مل گئیں
چہرے میں سمٹی چاندنی
آواز میں ہے راگنی
شیشے کے جیسا انگ ہے
پھولوں کے جیسا رنگ ہے
ندیوں کے جیسے چال ہے
کیا حسن ہے کیا حال ہے