حالات کے کفیل کو کوئی ٹھکانا مل جائے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiحالات کے کفیل کو کوئی ٹھکانا مل جائے
اپنی زندگی کو کیئے کا جُرمانہ مل جائے
محبت کی تجلی کو ناپوں گا بھی کس سے؟
ہاں تشنگی کی گہرایوں کا پیمانہ مل جائے
کہیں ڈھونڈنے سے پارسائی نہیں ملتی
سب یہی چاہتے ہیں کہ بہانہ مل جائے
اندر پڑے عذاب دنیا سے چھپانا چاہتا ہوں
ابکہ تشنہ لبوں کو اک بار مسکرانا مل جائے
اپنے عمل کے ردعمل ہونے تک مجھے
اطاعت سے منحرف جداگانہ مل جائے
ہر انقلاب کی تعظیم لڑیں گے سنتوشؔ
بس مجھ کو فقط میرا زمانہ مل جائے
More Love / Romantic Poetry






