حالِ دِل اب کیا لکھیں ہم پیارے

Poetجنید عطاری Submitted byجنید عطاری
Text size

حالِ دِل اب کیا لکھیں ہم پیارے
آنکھ فُرقت سے ہوئی نم پیارے

جل کے یادوں میں کباب ہوئے ہوں
جینے دیتا نہیں ترا غم پیارے

جس طرف دیکھا تجھے پایا ہے
تیری صورت مجھ میں ہے گُم پیارے

تم کبھی ناراض نہ ہو جانا
اتنا سہنے کو نہیں دم پیارے

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied