حسرتیں شور مچائیں تو غضب ہوتا ہے
راز _دل تم کو بتائیں تو غضب ہوتا ہے
آنکھ شیدائی ہے جلوے کی تمنائی ہے
تاب_جلوہ نہ بڑھائیں تو غضب ہوتا ہے
ہاتھ باندھے ہی کھڑے رہتے ہیں در پر ساکت
آپ گر بام سجائیں تو غضب ہوتا ہے
جلوے قدرت کی صناعی کے ہویدا ہیں بہت
آپ گر سامنے آئیں تو غضب ہوتا ہے
سب کو ہی بھاتی ہے کلیوں کے چٹخنےکی ادا
آپ گر ہونٹ ہلائیں تو غضب ہوتا ہے
نکہت_حسن کے چکر میں صبا گرداں ہے
آپ کی ہوں نہ عطائیں تو غضب ہوتا ہے
آپ ست سلسلہء_گفت کا من طالب ہے
آپ کے قرب میں آئیں تو غضب ہوتا ہے
تاج!کہنے کو میرا ساتھ تو دیں گے لیکن
پل میں دامن کو چھڑائیں تو غضب ہوتا ہے