حسن جادو ہے ترا ،پیار کی خوشبو جادو
تیرے چہرے کی ہنسی،آنکھ کا آنسو جادو
گفتگو جادو، ادا جادو، نظر جادو گر
کاش مجھ پر بھی کر لے اپنا کبھی تو جادو
تیرے کوچے میں ترے حسن کے چرچے دیکھے
لوگ کہتے ہیں تجھے پیار سے جادو، جادو
اب جو بت بن کے کھڑی تکتی ہوں راہیں اس کی
کر گیا مجھ پر و ہ جاتے ہوئے سادھو، جادو
اس کو دیکھوں تو نہیں لگتی ہے دنیا وشمہ
ایسا لگتا ہے کوئی کر گیا ہر سو جادو