Add Poetry

حسن جو چاہے مجھ سے لکھوا لے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

چاند مدھم ہے بڑھ گئے ہالے
دل سنبھلتا نہیں ہے سنبھالے

دیکھتا ہی نہیں تڑپتا وہ
درد سینے میں کوئی کیا پالے

ہم تو تیار ہیں گزرنے کو
آگ تھوڑی سی اور دھکا لے

اے میری روح جلدباز نہ بن
ظلم کچھ اور حسن فرما لے

عجیب حال ہے اہل جنوں کا
لب پہ مسکان ۔ پاؤں میں چھالے

عشق اتنا بھی ضروری کب ہے
آدمی زندگی کو گہنا لے

تو نے دو حرف بھی روا نہ کئے
ہم نے روح تک میں تیرے غم پالے

راستہ تک رہی ہیں تعبیریں
میرے سانچے میں خواب کو ڈھالے

تیرا موہوم سا خیال آیا
آنکھ میں گھومنے لگے جالے

شمع کی روشنی کا کیا کہنا
اک شرر ہے ہزار متوالے

شکوہ کرنا ہماری ریت نہیں
کھولیں گے نہ زبان کے تالے

جانا چاہو تو ہم نہ روکیں گے
اور کچھ دن جنوں کو مہکا لے

اتنا چاہا ہے ٹوٹ کر تجھ کو
قیس بھی دیکھ لے تو غش کھا لے

تیرا آنا ہی تھا مے خانے میں
مے کے وجدان سے گرے پیالے

آج لفظوں پہ لہر آئی ہے
حسن جو چاہے مجھ سے لکھوا لے

Rate it:
Views: 585
13 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets