حسن و فطرت
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillنہ مجھ میں وفا نہ تجھ میں وفا
 دونوں کے رنگ ہیں دو دن کے
 اک پھول کے کانوں میں جا کر
 تتلی نے بہت دھیرے سے کہا
 بات اس کی سن کر گل بولا
 اس تن پہ نہ جا باگل تتلی
 ہم حسن زماں کا مظہر ہیں
 یادوں میں کسی کے رہتے ہیں
 جب بیتے پل یاد آتے ہیں
 تو ماضی کے ان لمحوں کا
 ہم بھی حصہ بن جاتے ہیں
 یادوں میں کسی کی بستے ہیں
 کبھی روتے ہیں کبھی ہنستے ہیں
 ہم ساتھ سمے کے ہوتے ہیں
 جب وحشت کی ہو عریانی
 ہم مر کے بھی کب مرتے ہیں
 نہ میں فانی نہ تو فانی
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 