حق بات کہنے کا دم رکھتے ہیں

Poet: M.Asghar Mirpur By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

حوصلہ بلند ہےاور ہاتھ میں قلم رکھتےہیں
سرعام حق بات کہنے کا دم رکھتے ہیں

میرےمولا نے محبت بھرا دل بخشا ہے
اپنی آنکھوں میں حیا وشرم رکھتےہیں

دنیا کےسامنے انہیں کریدنے کی عادت نہیں
ورنہ سینے میں بےشمار زخم رکھتے ہیں

اکیلےمیں تو بڑا پیار جتاتے ہیں وہ
مگر محفل میں نا میرا بھرم رکھتے ہیں

وہی دوست اصغر کا تمسخر اڑاتے ہیں
جنہیں ہم دل و نظر میں محترم رکھتےہیں

Rate it:
Views: 398
04 Jun, 2011