خاموش خواہش

Poet: Zameer Dhother By: Zameer Dhother, Ratta Dhother,Gujranwala

اپنی یہ چاہتیں اپنی یہ قربتیں سونپ دو مجھ کو
اور کچھ نہیں اپنے دن ساری راتیں سونپ دو مجھ کو

چلو آج کرتے ہیں مل کے سودا یہ محبت کا
سارے خواب حوالے تیرے فقظ آنکھوں کی راحتیں سونپ دو مجھ کو

میرے ماضی کا لمحہ یہ لمحہ تم لے لو مجھ سے
فقط تیرے ساتہ گزری ہییں جو ساعتیں وہ سونپ دو مجھ کو

اے میرے رفیق میں نے اپنے احوال سے تجھےانجان کبھی نہیں رکھا
تم بھی تو وہ آن کہی وہ ادھوری باتیں سونپ دو مجھ کو

جس کلی کے کھلنے کے منتظر رہے ہم عمر بھر ضمیر
آج ابھری ہے آس میں جو نزاکتیں سونپ دو مجھ کو

Rate it:
Views: 641
08 Oct, 2008