خاموش کر دے
Poet: شفق By: Shafaq, Lahoreسمندر کی طرح گہرا تو
لہروں کی طرح بے تاب تو
مجھے بھی خود میں رواں کر لے
بہنے کو میں بھی تیار ہوں
نہ ہو کوئی کنارہ نہ اختتام ہو
اتر جائے تو مجھ میں
اور میں تجھ میں تمام ہوں
میرے اندر کے شور کو تو خاموش کر دے
تیرے طوفان کو میں سمیٹ لوں
میرے چین کا تو سبب ہو
تیری راحت کا میں سامان ہوں
More Love / Romantic Poetry






