خاموشی بولتی ہے
Poet: zeest.sun By: zeest.sun, u a eخاموشی بولتی ہے
چیختی ہے
بات کرتی ہے
بہت باتیں
بہت شکوے
بہت باتیں
یہ میرے
ساتھ کرتی ہے
خاموشی بات کرتی ہے
میری حالت پہ خوش ہوتی ہے
اکژ جھومتی ہے
رقص کرتی ہے
مگر اندر سے
ڈرتی ہے
میں ڈر کے
توڑ نہ دوں
چپ کی زنجیریں
جبھی تو بال کھولے
بین میرے ساتھ کرتی ہے
خاموشی بات کرتی ہے
More Love / Romantic Poetry






