خدا کو پا چکے ہوتے، جو کرتے بندگی اتنی

Poet: By: Sobia Imran, multan

اگر میری محبت میں نہ تھی پاکیزگی اتنی
تجھے ترک تعلق میں کیوں مشکل بنی اتنی

بدل جاؤ تم بھی مگر یہ ذہن میں رکھنا
کہیں پچھتاوا بن نہ جائے ہم سے بے رخی اتنی

تجھے یوں ٹوٹ کے چاہا وجود اپنا مٹا ڈالا
خدا کو پا چکے ہوتے جو کرتے بندگی اتنی

Rate it:
Views: 900
31 Aug, 2009