خدارا اتنا نا تڑپاؤ

Poet: Maria Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbd

خدارا اتنا نا تڑپاؤ
کبھی تو نظر ملاؤ

ڈوب رہی ہے زندگی مری
جیسے ڈوبتی ہے ناؤ

مرے لیے کبھی اک لفظ لکھو
مرے لیے کبھی اشک بہاؤ

بنجر زمین کی مانند ہوں
اپنے پیار کی برسات برساؤ

اپنی تنہائی کا خیال رکھنا
جب مری یاد کے دیپ جلاؤ

چوٹ تو دل پہ لگی ہے
نہیں ہے یہ جسمانی گھاؤ

جس طرح تڑپی ہوں تیرے لیے
خود کو بھی مرے لیے تڑپاؤ

Rate it:
Views: 480
17 Feb, 2014