خدارا یاد کر لو نا
Poet: Muzammal Mukhtar Azam By: Muzammal Mukhtar Azam, Lahoreتمہیں سب یاد تو ہو گا
کہ کیسے
تم نے میرے خشت صورت
دل پہ اے جاناں
اپنے پیار کی بوندیں
بڑی مدت گرائیں تھیں
تو تب کہیں جا کر
میرے دل میں تیرے نام کا
رخنہ ہوا پیدا
اور پھر وہ بڑھ کے یوں پھیلا
کہ تم اس میں سما جاؤ
مجھے اپنا بنا جاؤ
تمہیں سب یاد تو ہو گا
کہ کیسے مجھ سے اپنی
“الجھنیں“
تم Share کرتی تھی
کیسے میری چھوٹی چھوٹی
کامیابیوں کیلئیے
تم prayer کرتی تھی
تمہیں سب یاد تو ہو گا
اگر وہ یاد ہے سب کچھ
تو پھر یہ بے رخی کیسی ؟
اگر تم بھول چکی ہو تو
خدارا یاد کر لو نا
More Love / Romantic Poetry






