خواب ۔۔۔۔۔ !
Poet: maria ghourri By: maria ghourri, haroonabadیقین مانو عذاب دیکھے ہیں
جب سے تیرے خواب دیکھے ہیں
کھولے جب بند محبت نامے
ہر صفحے پہ سوکھے گلاب دیکھے ہیں
اک تیری چاہ کر کے دیکھ کیا ظلم کیا
لمحے اپنے بیتاب دیکھے ہیں
جن کا کوئی حساب نہیں ہوتا
ایسے اعمال بےے حساب دیکھے ہیں
تقدیر سے مٹا کے تیرے نشاں
عجب لکیروں کے جواب دیکھے ہیں
رات کی وحشتوں سے کر کے دوستی
روٹھے مہتاب دیکھے ہیں
کر کے محبت اک انسان سے ماریہ
دوغلے احباب دیکھے ہیں
More Love / Romantic Poetry








