خواب

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

میں اک دن
اکیلا بیٹھا تھا
اُس کی سوچوں میں
اُس کے خیالوں میں
کھویا کھویا سا
گُم سُم سا
بیٹھا سوچ رہا تھا
کہ
وہ مجھے صرف
خوابوں میں
خیالوں میں
ہی ملے گا کیا
یا کبھی
حقیقت میں بھی
کہ
میں نے اُسے
اپنی طرف
آتے دیکھا
آتے ہی اُس نے
گلے لگایا
مجھ کو
دل مرا
خوشی سے
پھولا نہ سمایا
کہ
اچانک
اک ہلکی سی
آہٹ ہوئی
اور
میری آنکھ کھل گئی

Rate it:
Views: 440
03 Aug, 2016