خواب اتنے تھے کہ آنکھوں سے سنبھالے نہ گئے
Poet: SYED ISHTIAQ HUSSAIN KAZMI By: waqas shah, RAWALPINDIخواب اتنے تھے کہ آنکھوں سے سنبھالے نہ گئے
 ہو کہ دشمن بھی حسن والے کبھی ٹالے نہ گئے
 
 اک مدت سے تیری یاد آتی بھی نہیں
 آج تک دل سے مگر تیرے اجالے نہ گئے
 
 حال دل تجھ کو سناتے تو کیسے جاناں
 زباں سے توڑے تو کبھی ہونٹوں کے تالے نہ گئے
 
 بدل گئیں ہیں سب رسمیں زمانے کی مگر
 اے دوست تیرے وہ انداز نرالے نہ گئے
 
 چین پاتے تو کہاں کیسے بھلا کس کے بدلے
 موت آئی تو اس الفت کے ازالے نہ گئے
 
 دل کی راہوں میں الفت کی زنجیریں دیکھو
 جانے والے بھی کبھی اس سے نکالے نہ گئے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 