خواب سہانے دیکھ رہے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreدو دیوانے دیکھ رہے ہیں
خواب سہانے دیکھ رہے ہیں
انجانے رستے میں خود کو
دو انجانے دیکھ رہے ہیں
اس بستی سے دور کہیں وہ
اپنے ٹھکانے دیکھ رہے ہیں
بند آنکھوں میں ڈوب کے جانے
کون زمانے دیکھ رہے ہیں
نئے زمانے کے باشندے
خواب پرانے دیکھ رہے ہیں
دو دیوانے دیکھ رہے ہیں
خواب سہانے دیکھ رہے ہیں
More Love / Romantic Poetry






