Add Poetry

خواب مجھے دئیے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

خواب مجھے دئیے ہیں
تعبیر کِسی اور کو دی ہے
پیمان مجھ سے کئے ہیں
وفا کی جاگیر کِسی اور کو دی ہے

مجھے اپنا آئینہ کر کے
اپنی تصویر کِسی اور کو دی ہے
جِس نے ہمیں باندھ رکھا تھا
توڑ کے وہ زنجیر کِسی اور کو دی ہے
جِسے میرا نصیب ہونا تھا
وہ تقدیر کِسی اور کو دی ہے

خواب مجھے دئیے ہیں
تعبیر کِسی اور کو دی ہے
پیمان مجھ سے کئے ہیں
وفا کی جاگیر کِسی اور کو دی ہے

Rate it:
Views: 487
28 Jun, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets