Add Poetry

خواب کی بات بھی آنکھوں سے سنا سکتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

حُسن والوں سے محبت کو بڑھا سکتے ہیں
خواب کی بات بھی آنکھوں سے سنا سکتے ہیں

زندگی اپنی یہ پھولوں کی کوئی سیج نہیں
کوئی نغمہ تو محبت کا سنا سکتے ہیں

چاند کاٹے گا کہاں رات سہانی اپنی
چاند چہرے پہ اگر آج مسکرا سکتے ہیں

مرے چہرے پہ غمَ دشت کی پر چھائی ہیں
مجھ کو اب پیار کا پیکر تو بنا سکتے ہیں

مجھ سے کیوں دور بسایا ہے زمانہ تو نے
دل کی مسجد میں کبھی بیٹھ دعا سکتے ہیں

تیری تصویر خیالات میں رہتی ہے سدا
کوئی ایسی بے قراروں کو بھلا سکتے ہیں

موسمِ گل پہ بھی کیوں آج خزاں ہے بھاری
شام اتری تو کئی زخم دکھا سکتے ہیں

لوگ کرتے ہیں زمانے میں وفا کی باتیں
جیسے سب عشق کے ماروں کو ملا سکتے ہیں

ایسی تنہائی سے بہتر ہے فنا ہو جانا
غم کی اس دھوپ میں زلفوں کو گھٹا سکتے ہیں

وہ جو بچھڑا تو پریشان خیالات رہے
وشمہ اس درد کے عالم کو بتا سکتے ہیں

Rate it:
Views: 335
06 Oct, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets