خوب رلاتے ھو
Poet: Shahid rehman By: faiza, lahoreیاد شدت سے جو آتے ھو خوب رلاتے ھو
بن کے آنسو چھلک جاتے ھو خوب رلاتے ھو
نہ جانے کیوں میرے ھر خواب کا محور ھو تم
دل کے آنگن میں اتر آتے ھو خوب رلاتے ھو
اک میرے ہی وعدہ وفا کی پاس داری نہ کی تم نے
زمانے بھر کے عھد جو نبھاتے ھو خوب رلاتے ھو
کتنا رکھا تھا سنبھال کے خود کو اوروں سے مگر
مجھے مجھ سے جو چراتے ھو خوب رلاتے ھو
میری زیست میں نہ تھا شاھد کوئی دوسرا کبھی
تم دوستوں کی محفل جو سجھاتے ھو خوب رلاتے ھو
More Love / Romantic Poetry






