سنو جاناں
اگرمیں ہارجاؤں تو ، مجھے تم حوصلہ دینا
بچوں کی طرح مجھ کو گلے سے تم لگا لینا
مجھے رونے نہیں دینا ، مجھے کچھ ایسے بہلانا
مجھے تم یاد کروانا سبھی باتیں جو اچھی ہیں
وہ پچھلی ہار کی باتیں جسے میں نے جیت میں بدلہ
وہ پھر سے یاد کروانا، تم کچھ ایسے دہرانا
وہ میرا ٹوٹ کےجڑنا
وہ میرا رو روکے ہنس دینا
وہ دعا مانگنا میرا ، وہ سجدوں میں میرا گرنا
وہ میرا سمیٹنا خود کو، وہ ہولےہولےکھڑا ہونا
مجھے تم بولنےدینا، نیا دکھ پھولنے دینا
ہمیشہ کی طرح اس ہار کا بھی کوئی سبب ہوگا
وہ مجھ سے جان لینا تم ، تمھارے کام آےگا
میری جاناں !میری ھمدم!میری اک بات مانوگی
میری ہاروں کوسہہ لینا ، تم میرے ساتھ ہی رہنا
مجھے تم تھپکیاں دینا، میرے بالوں کو سہلانا
کہ میرا حوصلہ تم ہو
کہ میرا گھونسلا تم ہو