خود کو بیمار مت کیا کر یار

Poet: آتش اندوری By: مصدق رفیق, Karachi

خود کو بیمار مت کیا کر یار
ڈوب کر پیار مت کیا کر یار

جب مدد چاہے کوئی غیرت مند
تب تو انکار مت کیا کر یار

دل کو جانا جہاں ہے جانے دو
دل سے تکرار مت کیا کر یار

خود کے کھانے کے لالے پڑ جائیں
اتنا اپکار مت کیا کر یار
 

Rate it:
Views: 117
18 Jun, 2025