خوش نصیب
Poet: Nooh Narwi By: Bakhtiar Nasir, Lahoreآپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں
جب طبعیت کسی پر آتی ہے
موت کے دن قریب ہوتے ہیں
ظلم سہ کر بھی اف نہیں کرتے
ان کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں
عشق میں اور کچھ نہیں ملتا
سینکڑوں غم نصیب ہوتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






