خوشبو

Poet: Asher Zaidi By: Syed Mohsin Asher, Mandi Bahauddin

اب یقین و قیاس رہتے ہو
تم محیط حواس رہتے ہو

بن کے تنہایوں میں خیال اکثر
تم میرے آس پاس رہتے ہو

دل کے آنگن میں پھول سا بن کر
خوشبوؤں کا لباس رہتے ہو

گر یہ آنکھیں ہیں شاعری کی کتاب
اس کا تم اقتباس رہتے ہو

زخم کھا کھا کے جی رہے ہیں ہم
تم مگر کیوں حساس رہتے ہو

مجھ سے اتنا وہ پوچھ لے اشہر
اس قدر کیوں اداس رہتے ہو

Rate it:
Views: 970
28 May, 2008
More Love / Romantic Poetry