خوشی مناؤ جی نظر آیا ہے عید کا چاند

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

خوشی مناؤ جی نظر آیا ہے عید کا چاند
رحمتِ الہٰی ساتھ لایا ہے عید کا چاند

مبارک ہو ، مبارک ہو ، مبارک ہو سب کو
کیا حسین کہرام مچایا ہے عید کا چاند

آنکھوں کے آنگن میں اُتاڑ لوں آج ذرا
بڑی دیر بعد پایا ہے عید کا چاند

نوازش تری ، ترا تہہ دل سے شکر گزار
ترے سبب دل مسکرایا ہے عید کا چاند

روشن ہے دیار کی ہر گلی ترے نُور سے
نُور کیا کمال چھایا ہے عید کا چاند

لگتا ہے کہ وہ چڑھا ہے چھت پہ سنور کے
دیکھو ذرا کس قدر شرمایا ہے عید کا چاند

شکر ہیں رنجشوں نے دم توڑا آج نہال
خدا قسم سب کو بھایا ہے عید کا چاند
 

Rate it:
Views: 652
25 Jul, 2014