خوشیاں دے دوں تم کو ساری
میں شور تمہارے لے جاؤں
کہ لے جاؤں تم کو دیس تمہارے
جہاں چاند ہو ندیاں پھول اور تارے
کھڑکی پے کھڑی تم بارش دیکھو
اور ہاتھ میں کپ ہو چاۓ کا
اب تم ہی بتلاؤ میں دل سنبھالوں
یا راگ الاپوں ہاۓ ہاۓ کا
ہو میسر تو تم کو بولوں میں
ایک راز جو دل کا کھولوں میں
تھاموں ہاتھ تمہارا ہاتھوں میں
اور دو پل کو تیرا ہو لوں میں
خوشیاں دے دوں تم کو ساری
میں شور تمہارے لے جاؤں