خوشیوں کے موسم میں
گئی رتو ں کا حساب
کیا کر نا
ملن کی گھڑی میں
جدائیو ں کا شمار
کیا کرنا
وہ رت جگوں میں ہو کے بے کل
وہ اپنی بے چینیوں کا حساب
کیا کر نا
پلکو ں پہ سجے سہانے خوابوں کی
تعبیر جو ملی
جھوم جھوم کر خوشی میں
وہ اپنے رب کے حضور میں
سجدہ شکر
ادا کرنا