خوشیوں کہ افق پہ یہ چمکے گا ضرور
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamنہ زر نہ زمیں ہے نہ کوٹھی چوبارہ میرا
ایسےعالم میں بھی ہو جاتاہے گزارا میرا
خوشیوں کہ افق پہ یہ چمکے گا ضرور
غم کے بادلوں میں چھپا ہےجوستارامیرا
دنیا والے کیوں مجھے اپنا نہیں جانتے
میرے لیے تو یہ جہاں ہے سارا میرا
دل میں جودھڑکتا ہے دھڑکن کی طرح
اسی کہ دل پہ نہیں ہےکوئی اجارہ میرا
یہ اور بات کہ میں کبھی نمائش نہیں کرتا
وگرنہ زخموں سےبھرا ہے سینہ سارامیرا
More Love / Romantic Poetry







