Add Poetry

داستان

Poet: Ahber By: Ghulam Muhy ud Din, Lahore

میں نا لِکھ سکا بڑی دیر تک
نا حروفِ لب نا دعا دل
سبھی التجائیں خاموش تھیں
کسی حادثے کے گُداز میں

میرے گُزرے لمحے عجیب ہیں
کہ میں آفتابِ خیال ہوں
کیا بُلند ہیں میرے حوصلے
میری داستاں کے آغاز میں

مُجھے مفلسی سے گلہ نہیں
مُجھے زور و زر کی طلب نہیں
میرا واسطہ ہے سُکون سے
میرا رابطہ ہے نماز میں

جو صحیح کیا تو صلہ مِلا
جو خطا ہوئی تو سزا ہوئی
یہ ہی فیصلہ ہے نصیب کا
یہ ہی فلسفہ ہے جواز میں

میں ندائے حُبِ قدیم ہوں
میں صدائے وقتِ جدید ہوں
میں رہا ہوں صدیوں سے مُضطرب
یوں حقیقتوں میں مجاز میں

میں رہوں بھلے  بھلے نا رہوں
یہ کلام ٹھہرے گا عمر بھر
مُجھے یہ مِلی ہیں وراثتیں
مُجھے وہ مِلا ہے نیاز میں

میں ہوں سفرِ زیست میں عہبر
نا رُکوں گا وقتِ طویل تر
کہ میرے خدا کی ہے جُستجو
میرے قلم میری آواز میں

Rate it:
Views: 388
02 Mar, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets