در بہ در خود کو یوں ہی گنوانا پڑا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIA

جو تھا قرض چاہت چکانا پڑا
کہ روتے ہوئے مسکرانا پڑا

جو تھا جھوٹ اسی کو ہی سچ کہہ دیا
اسی واسطے سر جھکانا پڑا

تمہاری طلب تھی تو یہ بھی کیا
کہ دشمن کو اپنا بنانا پڑا

زندگی مشکلوں میں بتانی پڑی
در بہ در خود کو یوں ہی گنوانا پڑا

Rate it:
Views: 368
06 Aug, 2013