Add Poetry

درد

Poet: Ameer By: Amir Ahmad, Rawalpindi

پرنم ہوں دل میں درد ہے اک چھایا ہوا
روٹھہ گئےجنکی خاطر تھا گلشن سجایا ہوا

کرتے تھے فقط دل لگی ہم تو یوں ہی
کل ہی دیکھاان کے چہرے پہ غصّہ آیا ہوا

وہ کیا روٹھے کہ دنیا اجڑ گئی میری
لٹ گیا میرا سب کچھ، میں نے جو تھا کمایا ہوا

آ جاۓ جو موت تو غور سے دیکھنا میت کو میری
پا لو گےتم بھی ہوتا ہے کس طرح اپنوں کا ستایا ہوا

ذرا سنبھل کے چلنا، یہ دیس ہے ان ہی کا
کچھ کام کا نہیں بعد کا پچھتایا ہوا

زبان تو رک گئی نہ روک سکا آنکھوں کو میں
دیکھا نہ گیا زلفوں کو گالوں پہ یوں پھیلایا ہوا

میری خوشیوں کی انتہا اگر پوچھتے ہو دوستو
مدتوں مانگی دعائیں دیکھوں چہرا ان کا مسکرایا ہوا

میری ہر خوشی پہ پہرا ہے ستم گر زمانے کا
لگتا ہے امیر یہ زمانہ بھی انہی کا سکھایا ہوا

Rate it:
Views: 418
08 Dec, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets