درد اتنے زیادہ ہیں زیست کے افسانے میں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

درد اتنے زیادہ ہے زیست کے افسانے میں
قلم بھی روتا ہے انہیں کاغذپہ لانے میں

لوگ لگے رہتے ہیں دلوں کو دکھانے میں
اب سچی دوستی رہی نہیں زمانے میں

اپنےگریباں میں ٹؤکوئی جھانکتا نہیں
لگےرہتے ہیں دوسروں پہ انگلیاں اٹھانےمیں

انسان کیوں انسان سے خفا رہنے لگا ہے
کوئی برائی نہیں ہے ذرامسکرانے میں

کچھ دنوں بعدنیاسال بھی آنےوالاہے
اسےملنے چلا جاؤں گااسی بہانےمیں

Rate it:
Views: 673
15 Nov, 2015