درد سہہ کر اہل دل سنبھل جاتے ہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamغم کہ بادل آتے ہیں اور ٹل جاتے ہیں
درد سہہ کراہل دل سنبھل جاتےہیں
زمانے کی روش ہی کچھ ایسی ہے
موسم کی طرح انسان بدل جاتےہیں
سوچتے ہیں ہم کیسےاپنادفاع کریں
جب ان آنکھوں کےتیرچل جاتےہیں
وہ جب آتے ہیں میری بزم خیال میں
خوشی کے مارے ہم مچل جاتےہیں
مصائب سےوہ کبھی گھبراتےنہیں
جودرد کےسانچے میں ڈھل جاتےہیں
More Love / Romantic Poetry






