Add Poetry

درد کو سدا کے لئے دل کا مہماں کر دیا

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

تیری خاطر ہر خواہش کو قرباں کر دیا
درد کو سدا کیلئے دل کا مہًاں کر دیا

کر کے اس بت سےعشق ہم نے
اسے ساری دنیا میں نمایاں کر دیا

میسر ہوئی جس پل خوشی، ہم نے
ہر اس پل کو نذر جاناں کر دیا

دنیا سنوارنے نکلے تھے جو
ان کا گھر دنیا نے بیاباں کر دیا

دیکھنا ہو تو دیکھ لو اس نے
جنبش مژگاں سے قتل اک انساں کر دیا

لوٹنے کا وعدہ کر کے اس نے
جدائی کا مرحلہ کچھ تو آساں کر دیا

Rate it:
Views: 331
27 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets