Add Poetry

درد کی اوٹ میں پلکوں کو جھکا کر رونا

Poet: zain shakeel By: zain shakeel, gujrat

درد کی اوٹ میں پلکوں کو جھکا کر رونا
رونے والوں کو بہر طور ہنسا کر رونا

درد کو بانٹنے آ جائیں یہ جھونکے سارے
یوں مرا نام ہواؤں کو بتا کر رونا
ـلوگ لے لے کے مرا نام ستائیں گے تمہیں
آنسوؤں کی کوئی تمہید بنا کر رونا

آنے والا نہ نمی دیکھ کے واپس پلٹے
اپنی آنکھوں کو بھی راہوں میں بچھا کر رونا

کوئی بھی دردادھر سے نہ اُدھر ہو پائے
اپنے اشکوں کی بھی ترتیب لگا کر رونا

لوگ ہر بات پہ محشر سا اُٹھا دیتے ہیں
تم کبھی حال نہ اوروں کو سنا کر رونا

ایسے تنہائی میں مت رو کے گنواؤ مجھ کو
میں جو آ جاؤں تو سینے سے لگا کر رونا

بھیجنا ہاتھ پرندوں کے، غموں کے نوحے
سوگ میرا یوں ہواؤں میں منا کر رونا

زینؔ اس واسطے ٹھہری نہیں حالت اپنی
ایک ہی شخص کو خوابوں میں بُلا کر رونا
 

Rate it:
Views: 820
02 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets