درد ہو جانکنی کا عالم ہو
Poet: AzharM By: AzharM, Dohaدرد ہو جانکنی کا عالم ہو
ایسا کیا ہے کہ جس کا ماتم ہو
کوئی غم اب بُرا نہیں لگتا
اب جو غم ہو، بہت بُرا غم ہو
اور بھی زیست کی بڑھا مشکل
چاہتا کون ہے کہ اب کم ہو
ہجر کو شادمان رہنے دے
وصل کے بھاگ میں تو ماتم ہو
خامیاں دور کر، بنا پھر سے
خاک شائد ابھی بھی کچھ نم ہو
جسم کو ڈھانپنا ہی مقصد ہے
پھر وہ کھدر ملے، یا ریشم ہو
اُس کا آنا مریض چاہے گا
کچھ ضروری نہیں کہ مرہم ہو
ساتھ اُسکا ہو ، شام ہو اظہر
اور لو بھی دیئے کی مدھم ہو
More Love / Romantic Poetry






