Add Poetry

دردِ محبت

Poet: By: Mehroz Siddiqi, Lahore

درد سو جائے تو یادوں کو جگا دیتا ہے
دل بھی کیسا ہے محبت کی سزا دیتا ہے

اپنا یہ حال کہ ہر حال میں مرنا ٹھہرا
اور تو ہے ہمیں جینے کی دعا دیتا ہے

دنیا ایسی کہ محبت کو بجھانا چاہے
دل وہ بے درد کہ پھر آگ لگا دیتا ہے

اپنی یہ قسمت کہ سمجھا نہیں تو نے ہم کو
ورنہ آنسو تو ہر ایک بات بتا دیتا ہے

تیری صورت سے بہت ملتی ہے صورت اس کی
رات کا چاند ہمیں کیسی سزا دیتا ہے

Rate it:
Views: 487
17 Mar, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets