دسمبر

Poet: Mohsin Ali Mohsin By: محمد محسن, karachi

غم عشق میں تو انسان بکھر جاتا ہے
عقل والا بھی یہاں نادان نظر آتا ہے

کیا ہوتا ہے ثمر جب ہو ہجر کی نظر
وصل و ہجر ہی سے تو گداز نکھر جاتا ہے

پوچھا ایام غم سے گزرنے کے مفادات ہیں کیا؟
کہا سہہ سہہ کر غم انسان افکار و فکر پاتا ہے

پوچھا سب سے بڑی عیاری محبوب ہے کیا؟
کہا اظہار وہ محبت کا کرکے مکر جاتا ہے

پوچھا آپ کو تو عشق کا تجربہ ہے بہت؟
کہا عشق میں تو وقت ٹھہر جاتا ہے

پوچھا محسن دسمبر کے بارے میں خیال ہے کیا؟
کہا دل تو گداز پاتا ہے پر جسم ٹھٹھر جاتاہے

Rate it:
Views: 535
31 Dec, 2011