دسمبر کی سرد راتوں میں
Poet: Ghazala Iqbal By: Ghazala Iqbal, Rawalpindi تم سے دور ہو کے جاناں
کبھی اجڑے شاموں کو دیکھنا
کبھی بھیگی آنکھوں سے جاگنا
کبھی بیتے لمحوں کو سوچنا
تم سے دور ہوکے جاناں
کبھی ڈھلتے سورج کو دیکھنا
کبھی ادھوری چاند کو دیکھنا
کبھی ٹوٹی ہوئی تاروں کو سمٹانا
تم سے دور ہو کے جاناں
کبھی اپنے آرمانو ں کو دفنا دینا
کبھی اپنے باغی دل کو سمجھنا
کبھی ہوائوں سے تیرا حال پوچھنا
کبھی دسمبر کی سرد راتوں میں تمہیں ڈھونڈنا
تم سے جدا ہوکر یہی حال ہےجاناں
More Love / Romantic Poetry






