اسکے ہونٹوں کا تبسم رہے قائم یا رب
اسکے جیون میں خوشیوں کا بسیرا کر دے
تو میرے کرب کی راتوں کو بھلے ختم نہ کر
اسکی ہر شام کے آخر میں سویرا کر دے
اسکے دل کے کسی کونے میں جگہ دے مجھ کو
اسکی آنکھون کو میرے سپنوں سے خیراکر دے
یہی میرے دل کی دعا ہے میرے مولا سن لے
ساری دنیا سے چھپا کر اسے میرا کر دے