یہ چاند پچھلے پہر کا جب بھی کھلے دریچے سے جھانکتا ہے تو دل میرا اور میری آنکھیں بڑی ہی بے اختیار ہو کر پکارتی ہیں تمہی کو جاناں یہ کانپتے میرے ہاتھ ہمدم دعا کو اٹھتے ہیں بے ارادہ سنا ہے اس پہر کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ثانیوں میں