دل بھر گیا
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiکہنے لگے کے دل مرا نفرت سے بھر گیا
چہرہ ترا بھی اب مرے دل سے اتر گیا
اچھا ہوا کہ میں ذرا جلدی سنبھل گیا
جتنا خمار تھا وہ بھی سارا اتر گیا
آیا وہ میرے پاس تو خاموش ہی رہا
دامن مگر یہ میرا بھی اشکوں سے بھر گیا
دیکھا اسے جو آج بھی غیروں کی ساتھ یوں
نظروں سے آج میری وہ بالکل ہی گر گیا
میں تو مصیبتوں میں گرفتار ہوں بہت
غمخوار تھا جو میرا وہ جانے کدھر گیا
More Love / Romantic Poetry






