دل تو وہ دے ہی گیا ہے ارادتا مجھ کو

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

آرزو ہے کہ سمیٹے وہ نیتاً مجھ کو
جو ابھی سوچتا رہتا ہے عادتاً مجھ کو

میں اگر کھو گیا تو پھر نہ ہاتھ آؤں گا
دیکھ دنیا میں نہ الجھا شرارتاً مجھ کو

آج بھی راہ کے پتھر سے جو کھائی ٹھوکر
یاد آیا وہ ستمگر ہی دفعتاً مجھ کو

خیر ہے وصل کی گھڑیاں بھی آ ہی جائیں گی
دل تو وہ دے ہی گیا ہے ارادتاً مجھ کو

فیض ہے یہ بھی تمہارا کہ چھوڑ دیتا ہوں
کام لگتا ہے جو آسان نسبتاً مجھ کو

اسکو معلوم ہے اندر کی کیفیت ساری
چھیڑ دیتا ہے یہ موسم بھی حجتاً مجھکو

ہائے اس شوخ مسیحا کی وسیع القلبی
چھوڑنے آیا وہ مقتل میں عزتاً مجھ کو

Rate it:
Views: 830
04 Oct, 2013